حکمران طبقے میں مافیازموجودہونے کی وجہ سے عوام کا کوئی پوچھنے والا نہیں،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی بلوچستان کو مسائل کے گرداب سے نکال سکتی ہے عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ اسلامی نظام نافذ،بے روزگاری،غربت،بدعنوانی کا خاتمہ اورملک وقوم ترقی کریں۔جماعت اسلامی میں شامل ہونے والوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔مختلف علاقوں سے جماعت اسلامی میں جوق درجوق شمولیت خوش آئند ہے جماعت اسلامی موروثیت،فرقہ واریت لسانیت سے پاک حقیقی جمہوری دینی پارٹی ہے جماعت اسلامی کے لوگوں نے مختلف سرکاری قومی عہدوں پر رہ کربہترین خدمات سرانجام دیے اور الحمداللہ آج تک کس نے کوئی کرپشن نہیں کیا یہ خوبیاں جماعت اسلامی کو دیگر جماعتوں سے ممتاز کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہرنائی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ،امیر ضلع ہرنائی مولوی نورمحمد ودیگر ذمہ داران بھی موجودتھے۔تقریب میں درجنوں نوجوانوں علمائے کرام وقبائلی عمائدین نے مختلف جماعتوں سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت کااعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ دیگرجماعتوں نے ہمیشہ عوام سے وعدے کیے مذہب وقومیت کے خوشنما نعروں کے نام ووٹ لیکر کامیاب ہوئے لیکن کامیابی کے بعد پیچھے مڑ کر پریشان حال عوام کی پریشانی کی طرف نہیں دیکھا بدعنوانی پہلے سے زیادہ ہے موروثیت فرقہ واریت ولسانیت نے قوموں کے درمیان نفرتوں کو جنم دیا۔صدیوں سے ایک ساتھ رہنے والے ایک دوسرے سے دور ہوئے ہم اسلامی نظام چاہتے ہیں اور اسلامی نظام ہی میں ہر قوم علاقے کی ترقی وخوشحالی ہے۔ جن کو عوام نے ووٹ دیکر اقتدارتک پہنچایا وہ خود ہر حوالے سے مالاما ل ہوئے لیکن عوام کو بدحال پریشان کر دیا ہے حکومتی سطح پر ممبران اسمبلی نے مالی طور پر ترقی کی رکشے پر آنے والوں نے بدعنوانی کرکے بڑی بڑی جائیدادیں عوام کے مسائل حل کیے نہ عوام کو پوچھا کل یہی لوگ پھر عوام کے پاس ووٹ لینے آئیں گے عوام ان لوگوں کو مسترد کردیں اور جماعت اسلامی کے اچھے نیک نام دیانت دار لوگوں کا ساتھ دیں تاکہ لوٹ مار کا خاتمہ اسلامی نظام کا نفاذ ممکن ہوسکیں۔جماعت اسلامی میں شامل ہونے والے لوگ معروف کو عام اور منکر وبرائی کو ختم کرنے کیلئے کام کریں گے ہم کسی کو سراج الحق یا امیر کے پاس نہیں بلاتے۔ حکمران طبقے میں مافیازموجودہونے کی وجہ سے عوام کا کوئی پوچھنے والا نہیں۔وہ مافیازخود مالا مال ہورہے ہیں جس کی وجہ سے مسائل میں کمی کے بجائے روزبروزاضافہ ہورہاہے سب کو آزمانے کے بعداب قومی اجتماعی مسائل کاحل صرف جماعت اسلامی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے