بلوچستان کے ہراضلاع جاکر عوام کے ساتھ کھلی کچہری لگا کر انکے مسئلے سنیں گے،چیف سیکریٹری

بارکھان(ڈیلی گرین گوادر)چیف سیکریٹری بلوچستان مطہرنیازرانا نے بارکھان کے شہررکنی میں کھلی کچہری لگائی۔کھلی کچہری میں عوام نے مسائل کے انبار لگا دیئے چیف سیکریٹری بلوچستان مطہرنیازرانا کا بذریعہ ہیلی رکھنی پہنچنے پر ڈپٹی کمشنرعبداللہ کھوسو۔ایس پی محمدیوسف بھنگر اور اسسٹنٹ کمشنر نے اُنکا استقبال کیا۔اس موقع پر انکے ہمراہ سیکریٹری داخلہ،سیکریٹری زراعت،سیکریٹری انرجی اور کمشنرلورالا ئی بشیرخان بازئی بھی تھے۔چیف سیکریٹری کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔چیف سیکریٹری بلوچستان کوڈپٹی کمشنرعبداللہ کھوسو نے بریفنگ دی بعداذاں چیف سیکریٹری بلوچستان کھلی کچہری پہنچنے جہاں پر علاقائی عمائدین۔سیاسی وسماجی رہنماوں کی کثیرتعداد موجود تھی۔چیف سیکریٹری نے کہاکہ ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ بلوچستان کے ہراضلاع جاکر عوام کے ساتھ کھلی کچہری لگا کر انکے مسئلے سنیں گے اور آج کی کھلی کچہری کا مقصد بھی یہی ہے۔ہم ضلع کی سطح پر کمیٹیاں بنا رہے جن میں ہرمکتبہ فکر کے لوگ شامل ہوں گے۔جو اپنے اضلاع میں مل بیٹھ کر اپنے مسائل زیربحث لاکر بلوچستان حکومت کو اپنے مسائل بھیجیں گے۔نیشنل پارٹی کے میرعبدالکریم کھیتران۔میرایوب خان کھیتران۔میرخالدمحمود۔وڈیرہ غلام سرورکھیتران۔بابوجمعہ خان ودیگر نے علاقائی مسائل سے چیف سیکریٹری کوآگاہ کیا۔جسمیں ڈیمز۔واٹرسپلائی۔ہسپتال۔روڈز اور پنجاب بارڈرز کے علاوہ جبری طورپر گمشدہ افراد کے حوالے سے بات ہوئی۔اس موقع پرچیف سیکریٹری بلوچستان نے عوام کو انکے مسائل کے جلد از جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے