بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 0.50 فیصد ریکارڈ،1 نیا کیس رپورٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 0.50 فیصد ریکارڈ،1 نیا کیس رپورٹ ہوا، میڈیا کوارڈنیٹر محکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر وسیم بیگ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1 نیا کیس پورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 35438 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوا جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 35004 ہوگئی ہے،رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 57 ہے جن میں سے ہائی فلو کے 2 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 377 اموات ہوچکی ہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے