سیاست سے شائستگی،ایمانداری ودیانت داری ختم کرنے والے قوم کے خیرخواہ نہیں، مولاناعبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ سیاست سے شائستگی،ایمانداری ودیانت داری ختم کرنے والے قوم کے خیرخواہ نہیں۔کرسی بچانے وکرسی حاصل کرنے کیلئے غیر آئینی اقدامات کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔ملک کے بحرانوں ومسائل کے ذمہ دارمقتدرقوتیں وبااختیارقوتیں ہیں۔ یہودی اداروں سے بھاری سودی قرضے لیکر ملک کی معیشت واسٹیٹ بنک گروی رکھ دیا گیا ہے بااختیارقوتیں، حکومت اوراپوزیشن مسائل کے ذمہ دارہیں۔جماعت اسلامی اس ملک کر اسلامی بناکر عوام کو مسائل کے گرداب اور لٹیروں سے نجات دلائیگی۔تحریک عدم اعتماد کے نام پر پھر خرید وفروخت شروع ہوئی جس سے سیاست پھر بدنام ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ملک وملت کو دیانت دارمخلص سیاست دانوں کی ضرورت ہے عوام جن پر اعتماد کرتے ہیں وہ برائے فروخت اور بے ضمیر بن جاتے ہیں۔پوری قوم کو امریکی غلامی سے نجات،اسلامی نظام ہی ترقی وخوشحالی دے سکتی ہے۔جماعت اسلامی نے قوم کو متحد ویکجاکرنے کیلئے جدوجہد شروع کیا ہے مسائل کو اجاگر وحل کی راہ ہموارکرنے کیلئے ملک بھر میں ایک سوایک دھرنے شروع ہوئے ہیں کوئٹہ،ڈیرہ اللہ یار اورژوب دھرنے کے بعد لورالائی سمیت دیگر بڑے اضلاع میں بھی حق دو دھرنے دیے جائیں گے۔بدقسمتی امریکی مداخلت،ذاتی مفادات کی وجہ سے سیاست کو بدنام کرنے والوں نے بدعنوانی میں اضافہ کر دیا ہے۔عدم اعتماد،بل منظورکرنے کے موقع پر ضمیر کی فروخت،اخلاص ایمانداری کا فقدان نظر آتاہے۔ایماندار وضمیر کے سوداکرنے والوں کو عزت دینے والی پارٹیاں عوام کی ترجمانی نہیں کرتی۔ذاتی مفادات کے حصول،اوروں کی غلامی ودباؤ کاشکار ہونے والے ممبران اسمبلی کی ہمیشہ بولی لگائی جاتی ہیں اور حقیقی عوامی انقلابی اسلامی سیاسی جماعتوں کو عوام سے محبت نہ کرنے والے بے ضمیر حکمران، ممبران کو ہمیشہ کیلئے مستردکرناچاہیے۔ اسمبلی واسمبلی ممبران کی بولیاں لگنے سے قوم کا سرشرم سے جھک جاتاہے لیکن بے ضمیر ممبران ولٹیروں کیلئے پھر بھی عوام دشمن جماعتیں دروازے کھول دیتے ہیں۔الحمداللہ جماعت اسلامی کے ممبران اس بازارمیں بھی سرخرووکامیاب رہیں گے۔ بلوچستان کے مظلوم عوام کو جماعت اسلامی حقوق دلائیگی۔جماعت اسلامی پریشان حال مظلوم عوام کی توانا آوازبن گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے