تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس جلد طلب کیا جائیگا، قاسم سوری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس جلد طلب کیا جائیگا لیکن اس سے قبل پورے ملک سے عوام ڈی چوک پر وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کے لئے جلسے میں جمع ہونگے، وزیراعظم 23مارچ کی پریڈ اور او آئی سی اجلاس میں شرکت کریں گے، اس وقت ہوئی کوئی اقتدار کے پیچھے ہے صوبے میں پی ٹی آئی بلوچستان عوامی پارٹی کی اکثریت کا ساتھ دیگی،یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں نادرا میگا سینٹر کے افتتاح اور سیکسیشن سرٹیفکیٹ کے اجراء کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، قاسم سوری نیکہا کہ بلوچستان میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کر نے کے لئے نادرا سینٹر قائم کئے جارہے ہیں چمن، خضدار، پنجگور،پشین، تربت میں سینٹر قائم کئے گئے ہیں ہر طبقے اور علاقے کو رجسٹرڈ بنائیں گے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس جلد ہوگا اس سے قبل ڈی چوک پر جلسہ کیا جائیگا جس میں ملک بھر سے کارکن اور عوام شریک ہوکر وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان کریں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بڑی بڑی قوتوں کے سامنے واضح کیا ہے کہ پاکستان آزاد اور خود مختار ملک ہے انہوں نے نیوٹرل رہنے کا پیغام قوم کے لئے دیا تھا کہ قوم سیاسی شعور کا مظاہر ہ کرتے ہوئے صیح اور غلط کا فیصلہ کرے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ساری زندگی قوم کی خدمت کی ہے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکامی کا شکار ہوگی انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پی ٹی آئی بلوچستان عوامی پارٹی کی اکثریت کے ساتھ ہے