بھارت اپنی نااہلی اورنالائقی کے باعث خطے کی سلامتی کو داو پر لگانے کی کوشش کررہا ہے، فرح عظیم شاہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حکو مت بلو چستان کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ بھارت اپنی نااہلی اور نالائقی کے باعث خطے کی سلامتی کو داو پر لگانے کی کوشش کر رہا ہے، بھارتی جوہری پروگرام غیرپیشہ ورانہ اور نااہل لوگوں کے ہاتھ میں ہے، پاکستانی حدود پر بھارت سے میزائل فائر ہونا، بھارتی نااہلی ثابت کرتا ہے، یہ بات انہوں نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ بھارتی میزائل کے رد عمل میں پاکستان نے دوراندیشی اوراعلیٰ پیشہ ورانہ روایے کا عملی مظاہرہ کیا ہے، بھارتی جنگی جنون نے خطے کی مجموعی سلامتی کو خطرے میں ڈال رکھا ہے، بھارت اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے خطے کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ بھارتی نیو کلیئر پروگرام غیر محفوظ ہاتھوں میں ہے اسے بند کرنے کے لئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے، بھارت میں یورینیم کی غیر قانونی فروخت کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے، انہوں نے کہاکہ بھارت میں جوہری بلیک مارکیٹنگ، باعث تشویش ہے، بھارتی جوہری پھیلاؤ، بین الاقوامی امن اور سیکورٹی کیلئے شدید خطرے کا سبب بن سکتا ہے۔