اپوزیشن کا چیئرمین سینیٹ کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ

متحدہ اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے صادق سنجرانی وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف پیش کردہ تحریکِ عدم اعتماد میں مسلسل جانبداری دکھا رہے ہیں۔اپوزیشن ذرائع نے بتایا ہے کہ امید تھی کہ صادق سنجرانی کم از کم اس موقع پر غیر جانبداری دکھائیں گے اپوزیشن ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کی اکثریت اب اپوزیشن کا ساتھ دینے کو تیار ہے۔بلوچستان میں کون کون مل کر حکومت بنائے گا؟بلوچستان میں جے یو آئی، بی این پی مینگل، اے این پی اور یار محمد رند مل کر حکومت بنائیں گے۔

تحریکِ عدم اعتماد پر BAP نے فیصلہ مؤخر کر دیا پی ڈی ایم کے ذرائع کے مطابق بی اے پی کے اراکینِ بلوچستان اسمبلی کی بڑی تعداد ساتھ دینے کا یقین دلا چکی ہے ق لیگ اور ایم کیو ایم کے اپوزیشن کا ساتھ دینے کے اعلان کے ساتھ ہی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد آ جائے گی۔

BAP نے تحریکِ عدم اعتماد پر فیصلہ مؤخر کر دیا دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد سے متعلق فیصلہ مؤخر کر دیا تحریکِ عدم اعتماد پر بلوچستان عوامی پارٹی نے فیصلہ قومی اسمبلی اجلاس سے مشروط کر دیا بلوچستان عوامی پارٹی نے تحریکِ عدم اعتماد سے متعلق پارٹی میں مزید مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے