الیکشن کمیشن نےعمران خان کو لوئر دیر میں آج جلسے میں شرکت سے روک دیا
لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان کو لوئر دیر میں آج جلسے میں شرکت سے روک دیا۔الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق پر نظرثانی کردی، الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مذکورہ فیصلہ سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے، تمام ارکان پارلیمنٹ کو انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی ، پبلک آفس ہولڈرز پر انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی رہے گی۔ وزیر اعظم عمران خان نےخیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات کے لیے دوسرے مرحلے کے لیے آج انتخابی جلسہ سے خطاب کرنا تھا۔