پاک فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں: میجر جنرل بابر افتخار

راولپنڈی:(ڈیلی گرین گوادر) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ 9 مارچ کو شام 6 بج کر 43 منٹ پر بھارتی حدود سے تیز رفتار چیز کو ریڈار پر دیکھا گیا۔ 9مارچ کو 6 بج کر 33 منٹ پر ایک چیز نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، پاکستان ایئرفورس نے اس چیز کی مکمل مانیٹرنگ کی۔ اس چیز نے اچانک رخ بدلا اور پاکستانی حدود کی طرف بڑھنے لگی، پاکستان فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے۔ واقعہ کی جو بھی وجہ ہو بھارت کو جواب دینا ہو گا۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا، آئندہ بھی اس سے کوئی لینا دینا ہو گا، اور اس سے متعلق زیادہ بات نہیں کر سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے