مولانا فضل الرحمان نے اپنے کارکنان کو ملک بھر سے اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت

اسلام آباد:(ڈیلی گرین گوادر) امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے اپنے کارکنان کو ملک بھر سے اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

پارلیمنٹ لاجز میں کیے جانے والے پولیس آپریشن کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرت فضل الرحمان کی کارکنان کو اسلام آباد پہنچنے اور سڑکیں جام کرنیکی ہدایتے ہوئے کہا کہ کارکنان اسلام آباد پہنچیں اور جو نہیں پہنچ سکتے ہیں وہ اپنے اپنےعلاقوں مین سڑکیں جام کردیں۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں پولیس نے آپریشن کے دوران جے یو آئی اور انصار الاسلام کے کارکنان کی گرفتاریاں کی ہیں۔اطلاعات کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں آپریشن ڈی آئی جی آپریشن کی کمانڈ میں کیا گیا۔

پولیس کارروائی سے قبل میڈیا کو پارلیمنٹ لاجز سے نکال دیا گیا جس کے بعد پولیس کی نفری نے صلاح الدین ایوبی کے لاج کا دروازہ توڑ کر گرفتاریاں شروع کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے