عوام کو سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحی ہے، حاجی نورمحمد دمڑ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بی اے پی کے مرکزی رہنماء سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ عوام کو سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحی ہے، بی اے پی کی کارکردگی کو دیکھ کر لوگ جوق درجوق پارٹی میں شامل ہورہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے بی،ایم سی،ہسپتال کا دورہ اور مریضوں کی عیادت کے دووران بات چیت اور نواح کلی کوئٹہ میں ضلع زیارت یونین کونسل سارو کلی گوگی سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد کی بی میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے دورہ بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ میں زیارت یونین کونسل سارو سے تعلق رکھنے والے زیر مجیب الرحمان جو گزشتہ روز اپنے بچوں سمت کچھ دن پہلے گیس کی لیکج سے کمرے میں آگ لگنے سے جل گئے ان کی عیادت کی اس کے علاوہ ہسپتال کے مختلف وارڈ میں صوبے سے لائے گئے دیگر داخل مریضوں کی عیادت کی اور انہیں ہسپتال کی جانب سے دی جانے والی طبی سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ایم ایس بی ایم سی ہسپتال ا ور ڈاکٹروں سے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور علاج معالجہ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی سنیئر صوبائی وزیر نے ہسپتال میں داخل غریبوں مریضوں کی نقد مالی مدد بھی کی دریں اثناء سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کوئٹہ نواح کلی میں ضلع زیارت کے یونین کونسل سارو، یونین کونسل چوتیر سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے سنیئر صوبائی وزیر کی قیادت میں بی اے پی اور انکے کارروان میں شمولیت کااعلان کیا سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہمارے اقتدار کی ساڑے تین کارکردگی حلقے اور صوبے کے عوام کی سامنے ہے انہوں نے کہاکہ حلقے کی ترقی و خوشحالی اپنے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے دن رات کوشا ں ہوں عوام نے مجھ جواعتماد کیا تھا انکے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچایا ہے حلقہ انتخاب کی ترقی و خوشحالی عوام کے اجتماعی مسائل اور بیروزگار نوجوانوں کو بلاتعصب روزگار کی فراہمی اولین ترجیحی ہے اس موقع پر جمعیت وعلماء اسلام اور پشتونخوامیپ سے تعلق رکھنے والوں نے بی اے پی میں شمولیت کااعلان کیا شمولیت کرنے والوں میں ضلع زیارت یونین کونسل سارو کلی گوگی سے تعلق رکھنے والے عبدالمتین،عبدالقدیر عبدالقدیم،عبدالبصیر،فضل الرحمان کلی تنگی یونین سارو سے شاہ زمان،شیر محمد،عبدالوحید،عبدالوارث،عادل زمان،فیروز خان،عزیز الرحمان،حبیب الرحمان،نصیب الرحمان،جاوید خان،صلاح الدین،نعیم اللہ،نقیب اللہ،نوراللہ،عنایت اللہ،انعام اللہ،حزب اللہ،فرید اللہ،نعمت اللہ،انوار اللہ،زیشان خان،عرفان اللہ یونین کونسل چوتیر سے،خیر گل ترین،وقاص خا ن ودیگر نے اپنے خاندانوں سمیت جمعیت علمااسلام اور پشتونخوامیپ سے مستعفی ہوکر بلوچستان عوامی پارٹی میں سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دومڑ کے قیادت میں شمولیت کا اعلان کیا سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ماضی میں دو پارٹیاں اقتدار میں آئے تھے انہوں نے علاقے میں مایوسی کے سیوا کچھ نہیں کیا لوگوں سے ووٹ لیکر اقتدار تک پہنچنا اور پھر پانچ سال بعد الیکشن کے ٹائم واپس آنا یہی انکا مشن تھا اور اپنے دور میں کسی ایک غریب کو روزگار تک نہیں دیانہ ہی علاقے میں کوئی ترقیاتی کام کئے انہوں نے کہاکہ حلقے کے عوام نام نہاد مذہبی اور قوم پرست جماعتوں نے چالیس سال غریب اور سادہ لوح عوام کو کبھی مذہب اور کبھی قوم پرستی کے نام پر ووٹ لیتے تھے اور عوام جھوٹے وعدے کرتے تھے لیکن اقتدار میں پہنچنے کے بعد وہ حلقے کے عوام کے بجائے اپنے بینک بیلنس بڑھانے میں مصروف عمل ہوجاتے تھے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ عوام باشعور ہوچکے ہے اب وہ کارکردگی کوزمین پر دیکھ کر ہی فیصلہ کرتے ہے انہوں نے شمولیت کرمنے والوں کو پارٹی اور انکے کاروان شمولیت کرنے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی شمولیت سے پارٹی ضلع میں مزید فعال ومنظم ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے