بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 24 نئے کیسز رپورٹ متاثرہ افراد کی تعداد35427ہو گئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کو رونا وائرس کے24نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد35427ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے4اضلاع سے کورونا وائر س کے 24نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد35427ہو گئی ہے،رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے2افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد34974ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد76ہے جن میں سے2ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے2کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 4.60فیصد ریکارڈ کی گئی،رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کے522ٹیسٹ کئے گئے جن میں 24افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ50افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے377اموات ہو چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے