بجلی قیمتوں میں اضافہ،شہباز شریف
مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے بجلی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر یوٹرن کی روایت برقرار رکھی ہے۔ بجلی 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
عوام کو اس ظلم سے بچانے کے لیے تحریک عدم اعتماد لائے ہیں اور حکومت سے نجات ہی قوم کو مہنگائی کے ظلم سے نجات دلائے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو پاکستان کے معاشی مفادات کے ہاتھ کاٹ کر دے دیئے گئے ہیں۔ بجلی، گھی کی قیمتوں میں اضافے سے عوامی ریلیف کے جھوٹ کا پول کھل چکا ہے۔