جماعت اسلامی پریشان حال مظلوم عوام کیلئے امید کی کرن ہے، مولاناعبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ ژوب میں 11مارچ دھرنا ژوب سمیت دیگر علاقوں کے مسائل کو اجاگراورحل کے راہ ہموار کریگی ژوب کے عوام آج بھی بنیادی وسائل کو ترس رہے ہیں منتخب نمائندوں نے عوام کو ان کی حالت پر چھوڑدیاہے۔گیس بجلی تعلیم وصحت پر دیگر علاقوں کے عوام کا بھی حق ہے منتخب نمائندوں نے الیکشن میں جو وعدے کیے ان میں سے دس فیصدپر بھی عمل کرتے توعوام کی زندگی میں آسانی آجاتی۔بدعنوانی اوربدامنی کے ذمہ دارحکمران ہے باریاں بدلنے،ضمیر واعتماد کے خرید وفروخت کاکاروبار کرنے والے عوام کے دوست نہیں۔عوام کی ہمدریاں لٹیروں کیساتھ نہیں ہے جماعت اسلامی مظلوم عوام کی آوازبن گئی کوئٹہ،ڈیرہ اللہ یار کے بعد ژوب،لورالائی سمیت دیگر اضلاع میں مسائل کے حل حقوق کے حصول کیلئے عوامی دھرنے دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو پینے کا پانی میسر نہیں صوبہ بھر میں پینے کے صاف پانی کی قلت،بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ،گیس پریشرمیں کمی کی وجہ سے عوام الناس پریشان ہیں۔جماعت اسلامی مسائل کو اجاگر عوام کو بیدار اورحکمرانوں کو مسائل حل کرنے پر توجہ دینے کیلئے عوامی دھرنادیں گے۔عوام الناس جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ حکومت واپوزیشن نے عوام کو بار بار دھوکہ دیا مسائل حل ہوئے،روزگارملا نہ انصاف،ہر طرف اندھیر نگری بدعنوانوں کا راج ہے جماعت اسلامی صوبے کے وسائل بلوچستان پر خرچ کرنے، بنیادی حقوق کی فراہمی،ظلم وجبر کا خاتمہ چاہتی ہے عوام کو لولی پاپ پرکب تک ٹرخایا جائیگا۔ ہر حکمران بلوچستان کو ترقی دینے،قومی دھارے میں شامل کرنے کے دعوے کرتی ہے لیکن عمل درآمد کسی نے نہیں کیا بدقسمتی سے بلوچستان کے وسائل بھی بلوچستان کے مظلوم عوام پر خرچ نہیں کیا جارہا۔ساحل پر کام کرنے والے مچھیرے وکاروباری حضرات ٹرالر مافیاوبھتہ خوروں سے پریشان ہیں بارڈرزپر بھی تجارت مشکل وناممکن بنادیا گیاہے بھتہ وغنڈہ ٹیکس دینے والے توآزادان کی تجارت ترقی کررہی ہے لیکن قانون وآئین کے مطابق کام کرنے والوں کی راہ میں مشکلات پیدا کی جارہی ہے لاپتہ افراد کادیرینہ قومی مسئلہ تاحال حل نہیں ہوا۔بلوچستان کے اہل وپڑھے لکھے نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں لیکر روزگارکیلئے پریشان جبکہ روزگار سرمایہ داروں کو قیمتاًمل رہی ہے۔اہل پڑھے لکھے نوجوانوں کے پاس رشوت دینے کیلئے حرام کا سرمایہ نہیں اور نہ ہی لٹیروں کیلئے بڑی سفارش ہے جس کی وجہ سے انہیں روزگارنہیں مل رہا۔جماعت اسلامی ان لٹیروں کے خلا ف جدوجہد کر رہی ہے عوام الناس مسائل کے حل،لٹیروں کو لوٹ مار سے منع کرنے،مسائل کو اجاگر اورحل کیلئے جماعت اسلامی کے عوامی دھرنوں میں شرکت کریں۔جماعت اسلامی پریشان حال مظلوم عوام کیلئے امید کی کرن ہے انشاء اللہ ہم عوام کے مسائل حل اور لٹیروں کوناکام بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے