بلوچستان میں انسداد کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں انسداد کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، صوبے میں محکمہ صحت کی جانب سے بارہ سال سے زائد عمر کے 78لاکھ افراد کو ویکسین لگانے کا65فیصد ٹارگٹ عبور کرلیا گیا، 59 فیصد افراد کی مکمل اور6 فیصد کی جزوی ویکسی نیشن کردی گئی۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں انسداد کورونا کی ویکسی نیشن کے عمل کو ایک سال ہوگیا،محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 46 لاکھ 8ہزار سیزائد افراد کو کورونا سے بچاوکی مکمل ویکسین لگادی گئی ہیں اس طرح صوبے میں اب تک تقریبا 59 فیصد افراد کی مکمل اور6 فیصد کی جزوی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے، بلوچستان میں اب تک کوروناویکسین کی 62 لاکھ 73 ہزار 370 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ ایک سال کے دوران تقریبا 81 ہزار 210ویکسین کی خوراک ضائع بھی ہوئی ہیں،گزشتہ روز بلوچستان میں کوروناویکسی کی 2865 خوراکیں لگائی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے