وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبد القدوس بزنجو اسلام آباد پہنچ گئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو اسلام آباد پہنچ گئے، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو بدھ کو رکن قومی اسمبلی اسرار ترین، صوبائی وزراء محمد خان لہڑی، عبد الرشید بلوچ، نصیب اللہ مری کے ہمر اہ اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بی اے پی کے رہنماؤں سے مشاورت اور پارٹی کالائحہ عمل طے کر نے کے لئے آج جمعرات کو چیئر مین سینٹ میر صادق سنجرانی، ارکان قومی اسمبلی وسینیٹ سے ملا قاتیں کریں گے، وزیر اعلیٰ اسلام آباد میں بی اے پی کے پار لیمنٹرینز کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے