وزیراعظم مایوس نہ ہوں عوام سے معافی مانگیں، سید مراد علی شاہ

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم! جو کرنا ہے کرلو، 3 سے 4 دن ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ اس کے بعد پھر کوئی بھی بندہ پاس نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے گھبرانے کا وقت شروع ہو گیا ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ نو منتخب سینیٹر نثار کھوڑو اور صوبائی وزیراطلاعات و نشریات سعید غنی سمیت دیگر بھی موجود تھے وزیراعلیٰ سندھ نےکہا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی،عمران خان کے پاس زیادہ دن نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے الفاظ میں مایوسی جھلک رہی تھی اور بیانات بتا رہے ہیں کہ آپ کے گھبرانے کا وقت شروع ہو گیا ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم مایوس نہ ہوں،عوام سے معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ اہم اجلاس ہوتاہے لیکن اس میں بھی کرکٹ کی باتیں ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو کہتا ہوں کہ ہر چیز کرکٹ نہیں ہوتی ہے۔

انکشاف کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چار اراکین نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین اراکین کو فلور کراسنگ کی اجازت دیتا ہے لیکن اس کے اپنے نتائج ہیں۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے صرف انتقامی سیاست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے جو کرنا تھا کرلیا، اب ہمارا وقت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے