میری اپنی جائیداد اتنی ہے کہ میرا لینڈ مافیا کے ساتھ کام کرنے کا کوئی جوازپیدا نہیں ہوتا، جنرل عبدالقادر بلوچ

کوئٹہ/کراچی(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے سندھ بلخصوص کراچی میں انکا نام استعمال کر کے زمینوں پر قبضے کی کوشش کرنے والے عناصر سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے تنبیہ کی ہے کہ وہ ایسے عناصر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، عوام انکا نام استعمال کرنے والوں سے ہوشیار رہیں،یہاں جاری کردہ ایک بیان میں جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے سندھ میں انکا نام اور تصویر استعمال کر کے لینڈ مافیا کے افراد زمینوں پر قبضے کی کوشش کر رہے ہیں وہ ایسے عناصر کی نا صرف مذمت بلکہ انہیں تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ ایسی حرکات سے باز رہیں بصورت دیگر انکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے کہا کہ میری اپنی جائیداد اتنی ہے کہ میرا لینڈ مافیا کے ساتھ کام کرنے کا کوئی جواز پیدا نہیں ہوتا جو لوگ میرا نام استعمال کر رہے ہیں ایسے عناصر سے لاتعلقی کا اظہار کرتاہوں عوام ان سے ہوشیار رہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے