عوام دیگر سیاسی جماعتوں سے مایوس ہوکر ہمارے کاروان میں شامل ہورہے ہیں،حاجی نورمحمد دمڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بی اے پی کے مرکزی رہنماء سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ عوام دیگر سیاسی جماعتوں سے مایوس ہوکر بی اے پی اور ہمارے کاروان میں شامل ہورہے ہیں بلوچستان عوامی پارٹی صیحح معنوں میں ایک جمہوری سیاسی پارٹی ہے جس کی عوامی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے یہی وجہ ہے کہ دوسری جماعتوں کے کارکنان اپنی پارٹیاں چھوڑ کر بلوچستان عوامی میں شمولیت کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں مقامی ہوٹل میں پروقار شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مجیب اللہ کاکڑ،نورالدین کاکڑ نورمحمد کاکڑ،نثار احمد کاکڑ،پائیدالدین کاکڑ،شاہ محمد کاکڑ،محمد آصف کاکڑ،خدا دوست کاکڑ خدائے نور کاکڑ،صابر خان کاکڑ،خدا دوست، تاج محمد،محمد عیسیٰ عبدالواسع،عبدلنافع، فیض اللہ نے خاندانوں سمیت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے مستفعی ہوکر بی اے پی کے مرکزی رہنماء سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیاسنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ملک اور صوبے کے عوام نے دیگر سیاسی جماعتوں کو کئی بار آزمانے کے بعد مایوس ہوکر انہیں مسترد کردیا ہے اور اب وہ بلوچستان عوامی پارٹی کو اپنی امیدوں کی محور سمجھتے ہیں اس موقع پر نئے شامل ہونے والے مجیب اللہ کاکڑ ودیگر نے کہا تاحیات بی اے پی کے ساتھ وابستہ رہنے اور پارٹی کے جھنڈے تلے پارٹی کی فعالی کیلئے بھرپور جدوجہد کرتے رہے گے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بی اے پی اور ہمارے کارروان میں نئے شمولیت کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہے انہوں نے کہاکہ ہم اپنے عوام سے بلند وبانگ دعوے نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے عوام کے تمام بنیادی مسائل کے حل کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں انہوں نے نئے شامل ہونے پر زوردیا کہ وہ پارٹی کی فعالی کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائے مجیب اللہ کاکڑ نے سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ اور انکے دیگر ساتھیوں کے اعزاز میں عشایہ بھی دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے