کوئٹہ بلوچستان کا دارالحکومت ہونے کے باوجود کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے،لالا یوسف خلجی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے کہا ہے کہ کوئٹہ بلوچستان کا دارالحکومت ہونے کے باوجود کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکارہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑ رہا ہے اورشہریوں کو ذہنی کوفت کا سامنا ہے حکومت فوری طور پر سڑک کی مرمت کیلئے اقدامات اٹھائے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لالا یوسف خلجی نے کہا کہ کوئٹہ شہر بلوچستان کا دارالحکومت ہونے کے باوجود کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے نصف درجن سے زائد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کے باوجود شہر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور جگہ جگہ گھڑے پڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور شہر کی سڑکوں پر ٹریفک جام رہتی ہے جس سے شہری ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر سے منتخب ہونے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے فنڈز نہ جانے کہاں خرچ ہورہے ہیں کہیں بھی ترقی نظرنہیں آرہی ہے،انہوں نے کہا کہ عوام آنے والے عام انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا محاسبہ کریں گے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ شہر کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کو فوری طورپر یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ذہنی اذیت سے چھٹکارا مل سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے