قلات میں تعمیر وترقی کا ایک نیا دورشروع ہوا ہے جوآگے بھی جاری رہیگا،میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ قلات میں تعمیر و ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے جو آگے بھی جاری رہیگا حالیہ کارکردگی سے لوگوں کو عصر حاضر سے ہم آہنگ سہولیات کی فراہمی کو مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر داخلہ نے اپنے آفس میں آئے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع قلات کے عوام کا اعتماد ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے حلقے میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے ایک انقلاب آیا ہے موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں عوام کی فلاح وبہبود معاشی و سماجی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو استعمال میں لاتے ہوئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا ہے مقصد صرف اقتدار کا حصول نہیں اصل امتحان تو اقتدار میں رہ کر عوام کی خدمت کرنا ہے قلات کے عوام نے مجھے اپنا نمائندہ منتخب کیا حلقہ کے لیے ہماری خدمات زمین پر دکھائی دے رہی ہیں انشاء اللہ مستقبل میں بھی اس کارکردگی میں مزید بہتری حلقے کے عوام کو دکھائی دے گی صوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے حلقہ بلخصوص صوبے میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے