73برس سے جاگیرداروں،وڈیروں اورسرمایہ داروں نے عوام کو یرغمال بنایاہواہے، مولانا عبدالحق ہاشمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومت واپوزیشن ایک سکے کے دورخ ہیں باریاں بدلنے والوں سے قوم امید نہ رکھیں کئی بارحکومتوں میں رہنے کے باوجودعوامی مسائل سے روگردانی،بدعنوانی،بے روزگاری،بدامنی میں اضافہ انہیں اپوزیشن وحکومت کے ادوارمیں ہوئے ہیں ایک دوسرے پر الزامات لگانے والے قومی اجتماعی مسائل،مہنگائی،بے روزگاری،قوم کو امریکی غلامی میں دینے کے ذمہ دارہیں ان جرائم سے بااختیار طبقے بھی بری الذمہ نہیں ہوسکتے مسائل کا حل جماعت اسلامی ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کے دشمن ان کے اپنے صفوں میں ہے بارباراسمبلی میں جانے والے ممبران اورمقتدرپارٹیاں پھر کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگیں گے بلوچستان کے معصوم عوام دوبارہ ان کے باتوں میں نہیں آئیں گے بدقسمتی سے ووٹ لیکر کامیاب ہونے والے خودمالامال ہوئے جبکہ عوام کو بدحال پریشان کرکے مہنگائی بے روزگاری بدامنی کے حوالے کر دیاہے جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام قائمکرکے قوم کو لٹیروں سے نجات دلائیگی۔ حکمرانوں نے بلوچستان کو نظرا ندازکر دیا صوبائی حکومت میں شامل پارٹیاں پراپرٹیاں بنانے میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے عوام مشکلات وپریشانیوں کا شکار ہیں۔ ملک میں آئین وقانون اور جمہوریت کی بالادستی ترقی کی ضامن ہے۔تمام ترقی یافتہ ممالک نے اسی راستے پر چلتے ہوئے دنیامیں اپنا لوہامنوایا۔ملکی حالات کی بے یقینی نے عوام کو مایوس کر دیا ہے حکمرانوں کے عاقبت نااندیش فیصلوں نے ملکی معیشت کابیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پیچیدہ حالات کوسلجھانے،عوام مسائل کو اجاگراورحل کرنے کے لئے جماعت اسلامی عوامی سیاسی جدوجہد کرر ہی ہے قوم نے سب کو آزمالیا اب جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ جماعت اسلامی اوردیگر نام نہاد جمہوری قوم پرست اور مذہبی جماعتوں کی اصلیت کا معلوم ہوسکیں۔جماعت اسلامی دعوے واعلانات نہیں عملی کام کر رہی ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی ہی قوم کو تباہ کرنے والوں سے حساب لیگی۔ تمام سیاسی جماعتیں اپنامثبت کردار اداکریں۔ملک کی موجودہ سنگین صورتحال کے باعث پوری قوم اور بیرون ملک آباد پاکستانی بے انتہا پریشان ہیں۔ 73برس سے جاگیرداروں،وڈیروں اور سرمایہ داروں نے عوام کو یرغمال بنایاہواہے ناقص حکومتی پالیسیوں کی بدولت غریب غریب تر اور امیر امیر ترہوتا چلاجارہاہے۔ جماعت اسلامی ملک میں ایسا نظام چاہتی ہے جس میں غریب اور کمزوروں کو بھی وہی حقوق حاصل ہوں جو وزیروں اورمشیروں کو حاصل ہوتے ہیں۔ہماری منزل ملک میں شاندار اسلامی انقلاب ہے،مدینہ منورہ کی اسلامی ریاست جس کا نمونہ ہے۔ عوام کی گردنوں پر سوار جاگیردار، وڈیرے،سرمایہ دار چڑھتے سورج کے پجاری ہیں جو بار بار پارٹیاں بد ل کر نئے چہروں کے ساتھ اقتدار پر قبضہ کر لیتے ہیں۔ جب تک اقتدار کے ایوانوں پر ان کرپٹ افراد کا قبضہ ہے ملک کے حالات تبدیل نہیں ہوں گے