صوبے کی پہلی کینسر اسپتال کی تعمیر کا کام 50 فیصد مکمل ہوچکا ہے، نور محمددمڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر خزانہ نور محمددمڑنے کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی کے حالات میں صوبائی حکومت کینسر سمیت دیگر بیماریوں کے مریضوں کے علاج کے لئے ہیلتھ کارڈ اور عوامی انڈومنٹ فنڈ جیسے منصوبوں پر عمل پیرا ہے اور آئندہ آنے والے بجٹ میں اس حوالے سے مزید خطیر رقم مختص کی جاے گی جس سے صوبے کے غریب مریض ملک کے بڑے اسپتالوں میں متعدی بیماریوں کا مفت علاج کروا سکیں گے۔اور بلوچستان ہیلتھ کارڈ کا اجراء بھی جلد شروع ہو جائے گا جس سے مریض تقریبا 10 لاکھ روپے تک اپنا علاج کروا سکیں گے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں صوبے کی پہلی کینسر اسپتال کی تعمیر کا کام 50 فیصد مکمل ہوچکا ہے جبکہ بقیہ کام جلد از جلد مکمل کر کے کینسر کے مریضوں کے علاج معالجہ شروع ہوجائیں گے وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ کینسر جس سے سالانہ تقریبا دینا بھر میں 71 لاکھ لوگ متاثر ہو رہے ہیں اور کینسر کا علاج بہت مہنگا ہے لیکن بلوچستان انڈومنٹ فنڈ صوبائی حکومت کی جانب سے اہم قدم ہے جس میں مریضوں کی مالی اعانت اور مفت علاج کی سہولت فراہم کریں گی انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے حالات میں صحت صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو صحت تعلیم امن وامان ودیگر شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کر رکھے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے