صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، سہیل الرحمن بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی حق ہے صوبائی حکومت صوبے میں صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے تاکہ لوگوں کو بروقت اور مفت علاج ومعالجہ کی سہولت کے ساتھ ساتھ ادویات کی فراہمی کو بھی ممکن بنایا جا سکے۔ دور دراز کے علاقوں میں لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں طبی سہولیات کو مستحکم بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل کوآرڈینیشن ہیلتھ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن موجود تھے جبکہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منیر کاکڑ، ڈپٹی کمشنر چمن جمعداد خان، ڈپٹی کمشنر پشین ظفر علی نے بزریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے اجلاس سے کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت سے متعلق سہولیات کی فراہمی کے لیے جامع منصوبہ بندی کرتے ہوئے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے علاج و معالجے کی بہترین سہولت کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹرز کی کمی کو دور کرنے کے لئے ایک جامع رپورٹ مرتب کرکے حکام بالا کو بھیجوایا جائے گاتاکہ جلد از جلد ان کے مسائل کو حل کر کے صحت کی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ تمام اسپتالوں اور بی ایچ یوز کو مکمل فعال کرکے انڈور اور آؤٹ ڈور سروسز کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے کہا کہ جو ڈاکٹرز ز اپنی ڈیوٹیوں سے غیر حاضر ہیں یا غفلت اور لاپرواہی سے کام کر رہے ہیں ان تمام ڈاکٹرز کی لسٹ مرتب کیا جائے تاکہ ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی اجلاس میں کہا گیا کہ ادویات کی فراہمی، ڈاکٹرز اور دیگر سہولیات اور درپیش مشکلات کے حل کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں اور اس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر او پی ڈیز میں ڈاکٹرز کی موجودگی کو یقنی بنائی جائے تا کہ دور دراز سے آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے انھوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صحت کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کمیٹی کے اجلاس کو جلد از جلد منعقد کریں اور جہاں ادویات، میل اور فی میل ڈاکٹرز کی کمی ہو انہیں پورا کیا جائے تاکہ ہر علاقے تک صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں روکاوٹیں دور ہوسکے۔اجلاس میں صحت کی فراہمی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا بھی تفصیلا جائزہ لیا گیا۔