دہشت گردی کا واقعہ محنت کشوں کے روزگار کے خلاف سازش ہے،میرعبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سبی بم دھماکے کی مزمت کی ہے اور بم دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے دھماکے کے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی جبکہ انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں اور دیگر افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کی اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ہم انکے غم میں برابر کے شریک ہیں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے سبی کے تاریخی میلے کو سبو تاژ کرنے کی کوشش کی سبی میلہ کاشتکاروں اور مالداروں کے کاروبار اور عام آدمی کی تفریح کا زریعہ ہے دہشت گردی کا واقعہ محنت کشوں کے روزگار کے خلاف سازش ہے انہوں نے کہا کہ ترقی مخالف عناصر نہیں چاہتے کہ بلوچستان کے عوام ترقی کریں اور انہیں روزگار ملے تاہم ترقیاتی عمل کے خلاف ہر سازش کو ناکام بناتے ہوئے عوام کے تعاون سے صوبے کو امن اور ترقی کا گہوارہ بنایا جائے گا وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ترقی اور روزگار چاہتے ہیں اور ترقی مخالف عناصر کے خلاف ہیں وزیراعلیٰ نے سبی شہر کی سیکیورٹی میں اضافے اور واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل برؤے کار لانے کی ہدایت کی ہے انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے