بلوچستان کے امن کو کسی صورت خراب نہیں ہونے دینگے ، حاجی نورمحمد دمڑ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے سبی میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہارکیادہشتگرد اس قسم کے بزدلانہ کارروائیاں کر کے بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،بلوچستان کے امن کو کسی صورت خراب نہیں ہونے دینگے غم کی اس گھڑی میں ہم غمزدہ خاندانوں ساتھ کھڑے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک مذمتی بیان میں کیا سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہم نے بحثیت قوم دہشت گردی کی عفریت کا متحد ہو کر مقابلہ کرنا اور اسے شکست دینا ہے جو قوتیں بلوچستان اور پاکستان میں دہشت گردی کے زریعہ عدم استحکام چاہتی ہیں انہیں اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیابی نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ بیگناہ اور معصوم لوگوں کا خون بہانے والے انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں ہے، عوام اور سیکیورٹی فورسز نے پاکستان میں امن کے لئے جو قربانیاں دی ہیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی اور جلد ملک میں دیرپا امن قائم ہو گا۔ بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لئے دعا ئے مغفرت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے