بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی کی اسلام آباد میں مشاورتی نشست سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی کی اسلام آباد میں مشاورتی نشست سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، تفصیلات کے مطابق منگل کواسلام آباد میں سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی کی مشاورتی نشست ہوئی جس میں وفاقی وزیر زبیدہ جلال، سینیٹر انوار الحق کاکڑ، دھنیش کمار، ارکان قومی اسمبلی احسان اللہ ریکی، روبینہ عرفان، صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی، ارکان صوبائی اسمبلی میر سلیم کھوسہ، میر عارف جان محمد حسنی،سردار سرفراز ڈومکی و دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں ملکی اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس کے شرکاء نے ملاقاتوں اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ دیگر ارکان صوبائی اسمبلی سے رابطے کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا