اکبر بارکزی کی رحلت سے بلوچستان ایک عظیم قومی دانشور و ادیب و سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا، ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے اکبر بارکزی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اکبر بارکزی کی رحلت سے بلوچستان ایک عظیم قومی دانشور و ادیب و سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا۔ اکبر بارکزی کی بلوچی زبان و ادب کی ترقی و ترویج میں نمایاں کردار و مقام ہے وہ ایک مائرلسانیات تھے بلوچی زبان پر ان کا کام قابل ستائش ہیں وہ کئی کتابوں کے مصنف ہیں بلوچی شاعری میں ان کی الگ پہچان ہے بلوچستان کے قومی و سیاسی تحریک و جدوجہد میں رہنمایانہ کردار ادا کیا اور ایسی سلسلے میں جلاوطن رہے انہوں نے پوری زندگی بلوچ، بلوچی اور بلوچستان کے لیے وقف کی اور آخری دم تک بلوچستان کی خوشحالی و ترقی کا خواب اپنے دل میں لیے جدوجہد کرتے رہے۔اکبر بارکزی بلوچستان سے بغداد اور بعد میں برطانیہ منتقل ہوگے اور اپنے زندگی کے آخری ایام بھی لندن ہی میں گزاہماری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے