اپوزیشن کو اپنا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے، سید ظہور آغا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکامی کا شکار ہوگی،پی ٹی آئی کے نارا ض ارکان اور اتحادیوں کے تحفظا ت دور کر لئے جائیں گے، اپوزیشن صرف اپنے مفادات کے لئے اکھٹی ہے، یہ بات انہوں نے منگل کو گرین گوادرسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔گورنر بلوچستان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا جمہوری حق ہے لیکن یہ تحریک کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوگی،انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر وہ سب لوگ اکھٹے ہیں جنکی وجہ سے ملک میں جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے ساری قوم جانتی ہے کہ اپوزیشن کیوں اکھٹی ہے وزیراعظم نے ملک میں کرپشن بدعنوانی، اقرباء پروری کے خاتمے اور احتساب کی بنیاد رکھی ہے جسکی وجہ سے اپوزیشن کو اپنا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے رہنما ہیں انہوں نے کبھی بھی پارٹی کے مخالف کوئی اقدام نہیں اٹھایا وزیراعظم انہیں منا لیں گے وہ کبھی بھی اپوزیشن کا ساتھ نہیں دیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے