اپوزیشن جماعتیں تحریک عدم اعتماد جمع کرانے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ پہنچ گئیں

لاہور: اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے لیے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ پہنچ گئیں، قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن اور تحریک عدم اعتماد ایک ساتھ جمع کرائی جائے گی۔

وزیراعظم کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے لیے اپوزیشن رہنما پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔ رہنماؤں میں مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب، پیپلز پارٹی کی جانب سے شازیہ مری جب کہ جے یو آئی کی جانب سے شاہدہ اختر علی اور عالیہ کامران شامل ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن اور تحریک عدم اعتماد ایک ساتھ جمع کرائی جائے گی۔قبل ازیں ڈیلی گرین گوادر کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی صدارت میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں لیگی ارکان نے تحریک عدم اعتماد لانے کی قرارداد پر دستخط کیے۔

دریں اثنا اجلاس میں مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی کے ڈی چوک جلسے میں وفد بھجوانے کا بھی فیصلہ کیا، وفد میں احسن اقبال، خواجہ آصف اور مریم اورنگزیب شامل ہوں گے جو جلسے میں شرکت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے