امن دشمن عناصر بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کو نشانہ بنانے کے درپے ہیں، سردار محمد صالح بھوتانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ امن دشمن عناصر بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کو نشانہ بنانے کے درپے ہیں،سبی دھماکے میں سیکورٹی اہلکاروں کی شہادتوں اورمتعدد افراد کے زخمی ہونے پر افسوس ہے،یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی سردار محمد صالح بھوتانی نے سبی میں خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سبی دھماکے میں بلوچستان کے کسان، زراعت سے وابستہ افراد، مویشی داروں کی خوشحالی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی بلوچستان کے عوام نے دہشتگردی کو مسترد کردیا ہے اور اب وہ امن و خوشحالی کی راہ پر گامز ن ہیں سبی دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر افسوس ہے حکومت زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں