اسلام آباد کی پولیس ہمارے کارکنوں کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم ہر قیمت پر ڈی چوک پر پہنچ کر احتجاج کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارا مارچ بہت ہی کامیاب رہا ہے بلاول بھٹو کا فیض آباد چوک بلاک کرنے کا اعلان انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک جمع ہوچکی ہے، ان شاءاللّٰہ ہم سب کامیاب ہوں گے۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ یہ بہانے ڈھونڈ رہے ہیں، غیر جمہوری شخص سے جمہوری انتقام لیں گے، انہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا پُرامن جمہوری قافلہ ہے، ہم نے ایک پتھر بھی نہیں پھینکا ہے، اسلام آباد کی پولیس ہمارے کارکنوں کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے