آئین پرعمل پیراہوتے ہوئے بنیادی یونٹوں سے ربط تعلیم آگاہی مہم کوتمام اضلاع میں پھیلایا جائے،اصغر اچکزئی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرصوبائی پارلیمانی لیڈروپشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی ایڈوائزراصغرخان اچکزئی نے کہاہے کہ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن پشتون خواوطن کی دیرینہ قومی ارمانوں کی تکمیل کی خاطرمعرض وجود میں آیاان کے ذمے علم وہنر کاحصول،تعلیمی اداروں میں پرامن تعلیمی ماحول کے قیام،طالبعلموں کے حقوق،استاداورشاگردکے مقدس رشتے کومضبوط تربنانے کیساتھ ساتھ پشتون قومی تحریک میں جوان بازوکی حیثیت سے شانہ بشانہ ہرمیدان کامردانہ وارمقابلہ کرنابھی ہے ہمیں اپنے اس جوان بازوپرماضی کی مانندنہ صرف فخرہے بلکہ آج پشتون قومی تحریک کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی کی کم وبیش تمام قیادت پشتون ایس ایف سے فارغ التحصیل ساتھیوں کے سپردہے آئین پرعمل پیراہوتے ہوئے بنیادی یونٹوں سے ربط تعلیم آگاہی مہم کوتمام اضلاع میں پھیلایا جائے ان خیالات کااظہارانہوں نے باچاخان مرکزکوئٹہ میں پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدرطاہرشاہ کاکڑ کی قیادت میں صوبائی کابینہ اورمرکزی عہدیداروں کی مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس کی صدارت صوبائی صدر طاہر شاہ کاکڑنے کی جبکہ تنظیمی رپورٹ صوبائی جنرل سیکرٹری سخی خان کاکڑنے پیش کی اجلاس میں متعددامورپرسیرحاصل بحث کی گئی اورمتعددفیصلے کئے گئے نئے تعلیمی سال کے آغاز کیموقع پرتمام اضلاع میں سکول داخلہ مہم تعلیم کی اہمیت وافادیت بارے تقاریب منعقدکرنے اورتمام اضلاع کے دورے کرنیکافیصلہ کیاگیااجلاس میں تنظیمی طریقہ کارآئین پرعمل درآمدپرسختی کاربندرہنے کی ہدایت اورتمام ترفیصلے مروجہ آئینی طریقہ کارکے مطابق سرانجام دینے کی ضرورت پرزوردیاگیااجلاس میں پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی ایڈوائزراصغرخان اچکزئی نیذمہ داران پرزوردیاکہ وہ نوجوانوں کی سیاسی نظریاتی فکری نشونمااوراکیڈمک تیاریوں پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ علم ہی کے ذریعے ہم آج کی جدیددورکے تقاضوں کامقابلہ کرسکتے ہیں روایتی طریقوں سے دنیاکیترقی یافتہ مہذب اقوام کامقابلہ ممکن نہیں رہالہذاہمیں علم وہنرکے زیور سے لیس ہوناہوگادریں اثناعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکزسے جاریکردہ صوبائی پریس ریلیزمیں تاریخی سبی میلے کے اختتامی تقریبات کے دوران دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاگیاکہ سبی میلے میں بم دھماکہ خوف ڈروحشت پھیلاناہے تاریخی قومی ثقافتی میلے میں دھماکہ قبل مذمت وقابل گرفت عمل ہے بیگناہ نہتے افرادکولقمہ اجل بناناقطعی طورپرجائزنہیں عوامی نیشنل پارٹی عرصہ درازسے دہشت گردی کاشکاررہی ہے لہذا،اے این پی ہرقسم کی انتہاپسندی اوردہشت گردی کی مذمت کرتی ہے وہ چاہئے فرد،گروہ یاریاست کی جانب سے ہی کیوں نہ ہو