گورنر سندھ اور فواد چودھری کا علیم خان سے ملاقات وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچایا

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سابق سینئر صوبائی وزیر علیم خان سے ملاقات کی جس کے دوران انہیں۔علیم خان نے وزیراعظم کے پیغام کے حوالے سے فواد چودھری اور عمران اسماعیل سے جہانگیر ترین کے ساتھ مشاورت تک کا وقت مانگ لیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد فوادچودھری اور عمران اسماعیل، علیم خان کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔سابق صوبائی وزیر علیم خان آج لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ جہانگیرترین سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ ترین گروپ کے رہنماؤں نے حالیہ سیاسی صورتحال پر جہانگیر ترین سے مشاو رت کا فیصلہ کیا۔ ترین گروپ کے رہنما اسحاق خاکوانی اور عون چودھری آئندہ 2روز میں لندن جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے