سبی میں زوردار دھماکہ 4افرادجاں بحق متعدد سیکورٹی اہلکار زخمی
کوئٹہ : بلوچستان کے مشہور شہر سبی میں زورداردھماکہ 4 افراد جاں بحق متعددزخمی زخمیوں میں سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد شامل ہے سبی میں ٹھنڈی سڑک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں4 افراد جاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکا انتہائی زوردار تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ زخمی ہونے والے افراد میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی۔ زخمیوں میں 5 کی حالت تشویشناک ہے۔دھماکے کے باعث سول ہسپتال سبی میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور زخمی ہونے والے افراد کو سول ہسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ سبی میں سبی میلہ جاری ہے اور آج اس کا اختتامی دن ہے