سبی دھماکہ میں ملوث عناصر کی جلد گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل کوبروئے کارلائیں، سید ظہور آغا
سبی(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے سبی جیل روڈ پر لوکل ریسٹ ہاؤس کے قریب دھماکہ کے نتیجہ میں معصوم افراد کی شہادت اور زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سبی کے تاریخی میلہ میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے اور تفریح کی غرض سے اس تقریب میں آنے والے بیگناہ اور معصوم افراد کو نشانہ بنانا کسی مذہب یہاں تک کہ کسی انسانی معاشرے میں قابل ِ قبول نہیں ہے،انہوں نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ ملوث عناصر کی جلد گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں، گورنر بلوچستان نے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کو فوری طور پر تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی،انہوں نے شہیدوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔