کوئٹہ کے علا قے فیزمحمد روڈ پرغلط پارکنگ کے باعث ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے علا قے فیز محمد روڈ پر ٹریفک جام رہنا معمو ل بن گیا، رہائشیوں کا انتظامیہ سے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علا قے فیز محمد روڈ پر قائم ٹیوشن سینٹروں اور غلط پار کنگ کے باعث ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے سڑک گھنٹو ں گھنٹوں بند رہتی ہے، علا قہ مکینوں نے کہا ہے کہ فیز محمد روڈ پر جابجا پار کنگ، ٹریفک پو لیس کا نظام نہ ہو نے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انتظامیہ فیز محمد روڈ کو نو پارکنگ زون اور ون وے قرار دے تاکہ علا قہ مکینوں کی مشکلات کو حل کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے