کمرتوڑمہنگائی نےغریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومت نے مہنگائی،بے روزگاری کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے کمر توڑ مہنگائی نے غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔بلوچستان کے غریب عوام کو ریلیف دیکر ترقیاتی کام پر توکہ دی جائے۔جماعت اسلامی نے مسائل کو اجاگراورحل کیلئے دھرنے شروع کر دیے 11مارچ کو ژوب،19کولورالائی میں دھرنے ہوں گے۔عوام کی دھرنوں میں شرکت اور جماعت اسلامی میں شمولیت خوش آئندہے۔عدم اعتماد ومارچ کے نام پر ملک پر مسلط ٹولہ عوام کو پھر دھوکہ دے رہے ہیں۔لاپتہ افراد،ساحل،بارڈرز،گیس بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ مسائل فوری حل طلب ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی بلوچستان کے ماہانہ ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ،نائب امراء بشیراحمدماندائی،ڈاکٹرعطاء الرحمان،حافظ محمداسماعیل مینگل،ڈپٹی جنرل سیکرٹریزظہوراحمدکاکڑ،مرتضیٰ خان کاکڑ،مولاناخلیل الرحمان شاہوانی،سلطان محمدمحنتی،الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری قمر ابراہیم،جے آئی یوتھ کے صوبائی صدرنقیب اللہ اخوانی، صلاح الدین ڈومکی ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر ذمہ داران نے اپنے ذمے تنظیمی کا م وشعبہ جات کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اجلاس میں آئندہ لائحہ عمل وکرنے کے کام کے حوالے سے فیصلے ہوئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالحق ہاشمی نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے نااہل اور بدعنوان حکمران کبھی کوئی تبدیلی نہیں لا سکتے، ایک طرف وفاقی حکومت پاکستان کو آئی ایم ایف کے سپرد کرچکی ہے تو دوسری جانب مسلسل اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے بلوچستان کو کھنڈر بناکررکھ دیا ہے،شاہراہیں، راستے خراب امن و امان کی صورتحال انتہائی خطرناک غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں کوئٹہ سے گوادر ژوب تک صوبہ بھرمیں عوام بھوک، بدحالی، بیروزگاری کا شکار ہیں کوئٹہ شہر میں سٹریٹ کرائمزعام حکمران قومی خزانے لوٹنے میں مصروف ہیں عوام بار بار اسلام وقومیت کے نام پرجن جاگیرداروں کو ووٹ دیکر اقتدار تک پہنچاتے ہیں وہ اقتدار میں آکر لوگوں کا استحصال کرکے خود مالا مال ہوجاتے ہیں تمام مسائل کا حل دیانتدار قیادت ہی حل کرسکتی ہے جس کیلئے اب عوام جماعت اسلامی کو موقع دیں،جماعت اسلامی اپنا ایک بے داغ اور شاندار ماضی رکھتی ہیں جماعت اسلامی نے اقتدار کے نہ ہوتے ہوئے بھی اس ملک میں عوام کی خدمت کی ہے،ہمیں موقع ملا تو ایک پائی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خرچ ہوگی۔ جماعت اسلامی کے پاس باصلاحیت و باکردارلوگوں کی ایک مکمل ٹیم موجود ہے جو پاکستان کو ترقی کے سفر پر گامزن کرسکتی ہے، حکومتی نالائقیوں اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی نے 101 دھرنے دینے کا اعلان کیا ہے، اس سلسلے میں جماعت اسلامی 11مارچ کوژوب 19مارچ کو لورالائی میں عوامی دھرنے ہوں گے ملک کے مسائل کا واحد حل اسلامی نظام کے قیا م میں مضمر ہے.اسلامی نظام کے قیام تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔