فضیلہ قاضی کا چاپلوسی‘ کرنے والے افراد کو ایوارڈز دیے جانے پر برہمی کا اظہار
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور سینیئر اداکارہ، پروڈیوسر اور ہدایت کارہ فضیلہ قاضی نے تعلقات کی بنیاد پر ’چاپلوسی‘ کرنے والے افراد کو ایوارڈز دیے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایوارڈز منتظمین سے التجا کی ہے کہ وہ انڈسٹری پر رحم کریں۔فضیلہ قاضی کا شمار 1990 کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے سندھی زبان کے ڈراموں سے اداکاری کا آغاز کیا تھا، جس کے فوری بعد انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر اردو ڈراموں میں اداکاری شروع کی۔حیدرآباد سندھ سے تعلق رکھنے والی فضیلہ قاضی کی جوڑی اداکار قیصر نظامانی کے ساتھ سراہی گئی اور دونوں نے متعدد ڈراموں میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد جلد ہی شادی بھی کرلی تھی۔