صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، نورمحمد دمڑ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان میں ترقی کا سفر کامیابی سے رواں دواں ہے صوبائی حکومت صوبے کی ترقی وخوشحالی امن وامان کے قیام اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کوبروئے کارلاہی ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ میں وزارت خزانہ آفس میں سنیئر صوبائی وزیر بلدیات سردار صالح محمد بھوتانی اور صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری، سابق صوبائی وزیر خزانہ میر عاصم کرد گیلو سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا،صوبائی وزراء سے ملاقات کے دوران صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت مختلف علاقائی و سیاسی امورپر بھی تبادلہ خیا ل کیاگیا سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور صوبے کے تمام اضلاع میں متوازن کام کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں صوبے کے تمام اضلاع اور سیکٹرز جوکہ انتہائی اہمیت کے حامل ہیں حکومت ترجیحی بنیادوں پر اہمیت دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اجتماعی منصوبوں پر یقین رکھتی ہے اور ایسے منصوبے اور سیکٹرز پر کام کررہی ہے جوکہ ماضی کی حکومتوں نے یکسر نظر انداز کئے ہوئے تھے۔انہوں نے کیا کہ پورے صوبے میں یکساں ترقیاتی منصوبے شروع ہیں ان منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل سے ترقی زمین پر نظر آئے گی اور بلوچستان کے عوام اس ترقی کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم،صحت،روڈ نیٹ روک،صاف پانی،سیاحت اور دیگر شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ کویٹہ پیکج کے تحت سڑکوں کی توسیع اور تعمیر کے منصوبوں پر کام کے پیش رفت حوصلہ افزاء ہے جبکہ کوئٹہ شہر کی ترقی اورخوبصورتی کے لئے بھی مختلف منصوبے رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں تعلیمی ادارے ہسپتال اور سڑکیں بنائی جا رہی ہیں جن کی بروقت تکمیل سے صوبے کی صورتحال یکسر تبدیل ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے جو اقدامات اٹھائے ہیں ان کی تکمیل سے صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگااور عوام کے میعار زندگی میں واضح تبدیلی رونما ہوگی صوبائی وزراء نے ملاقات کے دوران صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر اعتماد کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت صوبے کے عوام کے تمام بنیادی مسائل انکی دہلز پر حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں اقدامات کررہے ہیں اور صوبے کے تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار کی فراہمی صوبے میں امن وامان کے قیام کیلئے بھی بھرپوراقدامات اٹھارہی ہیں۔