صوبائی حکومت خواتین کو تمام شعبوں میں شمولیت کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے، میرعبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت خواتین کو تمام شعبوں میں شمولیت کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے پالیسیوں میں اصلاحات کے ذریعہ خواتین کی ترقی کو یقینی بناتے ہوئے اس پر عمل پیرا ہونے کے باقاعدہ سفر کا آغاز کردیا گیا ہے،خواتین کی ترقیاتی عمل میں شرکت یقینی بناکر پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ممکن ہوسکے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ خواتین کی شرکت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ہم اصلاحات کے ایجنڈے کے تحت چادر اور چار دیواری کے تقدس کو برقرار رکھتے ہو? ہر شعبہ زندگی میں خواتین کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لئے باعث فخر ہے کہ وہ صنفی مساوات اور ترقی نسواں کی پالیسی کے حامی ہیں جس کا مقصد خواتین اور بچیوں کے لئے بامعنی اصلاحات کرتے ہوئے ان کو ایک بہتر، پائیدار اور موزوں ماحول دینا ہے اور خواتین کی تمام شعبوں میں شرکت کو بھی یقینی بنانا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام قومی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وویمن پارلیمنٹیرین کاکس، محتسب،ورکنگ وومن میں ہراسگی سے تحفظ اور بلوچستان کمیشن اسٹیٹس آف وویمن کو ایک رہنما اصول کے طور پر دیکھتے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ خواتین کے صوبے میں کلیدی کو کردار دیکھتے ہوئے مضبوط معیشت میں ان کی شراکت داری اہم ہے جس سے خواتین کے خلاف ہونے والے تشدد کے واقعات کی روک تھام بھی ہو گی امید ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز صوبے میں صنفی مساوات اور ترقی نسواں کے لئے کام کرنے والے ادارے مزید موثر انداز سے کام کرینگے جس کے یقینا دوررس اثرات مرتب ہوں گے اور معاشرہ بلاکسی امتیاز اور تفریق کے بہتر اور تعمیری راہ پر گامزن ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے