سیاسی منظرنامے میں تیزی: مسلم لیگ نواز کی سینئر قیادت کا علیم خان سے رابطہ
لاہور:سیاسی منظرنامے پر پنجاب کے سابق سینئر وزیر علیم خان متحرک ہوگئے۔ مسلم لیگ نواز کی سینئر قیادت نے علیم خان سے رابطہ کرلیا۔ علیم خان اور جہانگیر خان ترین آج سے مشترکہ سیاسی حکمت عملی اپنائیں گے۔ علیم خان کی پچھلے تین دن میں چالیس سے زائد ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں ہوئیں۔ علیم خان آج ترین ہم خیال گروپ سے ملنے ترین کی رہائش گاہ پہ بھی جائیں گے۔ پارٹی میں تمام گروپس بشمول ترین گروپ کو اکٹھا کر کے مشترکہ لائحہ عمل اپنایا جائیگا۔ جب تک سیاسی منظر نامہ واضح نہیں ہوتا تمام ارکان کے ناموں کو پوشیدہ رکھا جائیگا۔ چالیس ارکان میں دس صوبائی وزراء بھی شامل ہیں۔