تحریک عدم اعتماد،تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد:اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کیخلاف ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کےلیے پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا گیا۔چیئرمین تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا۔

اعلامیے میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کے 33ارکان کو 7 مارچ بروز پیر دن ساڑھے 12بجے شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔اجلاس میں اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد اور احتجاج پرغور کیا جائے گا۔اجلاس میں حکومتی حکمت عملی پرمشاورت کی جائے گی جبکہ وزیراعظم کمیٹی کےارکان کواہم قومی امورپراعتماد میں لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے