بلوچستان میں کورونا وائرس کا شکارایک مریض جاں بحق 10نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کو رونا وائرس کا شکار ایک مریض جاں بحق 10نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد35398ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے6اضلاع سے کورونا وائرس کے 10نئے کیسز رپورٹ ہونے سے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد 35398ہو گئی ہے، رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے18افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 34961ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد60ہے جن میں سے3ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے 3 کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح2.88 فیصد ریکارڈ کی گئی،رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کے347ٹیسٹ کئے گئے جن میں 10افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ223 افراد کے نتائج آنے با قی ہیں، رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے377اموات ہو چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے