بلوچستان حکومت کا سندھ اورپنجاب سے مویشوں کی آمد روکنے کا فیصلہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سندھ اور پنجاب کے مویشیوں میں جلدی بیماری لمپی کے پھیلنے کے معاملے کے پیش نظر بلوچستان حکومت نے دونوں صوبوں سے مویشوں کی آمد روکنے کا فیصلہ کرلیا۔ سیکرٹری لائیو اسٹاک بلوچستان طیب لہڑی نے بتایا کہ سندھ اور پنجاب کے مویشیوں میں جلدی بیماری لمپی کا معاملہ سامنے انے کے بعد بلوچستان کا محکمہ لائیو اسٹاک الرٹ ہوگیا، محکمہ لائیواسٹاک نے صوبے کے چار ڈویژنل کمشنرز کودفعہ 144لگانے کیلئے مراسلہ لکھا دیا ہے کہ وہ سندھ اور پنجاب سے ملحقہ اٹھ اضلاع لسبیلہ،خضدار، صحبت پور، جعفر آباد،بارکھان،شیرانی،موسی خیل اور ڈیرہ بگٹی کے ڈپٹی کمشنرزکودونوں صوبوں سے آنے والے مویشوں کی روک تھام کے لئے اقدامات کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے