کسٹمزکوئٹہ کی رکھنی کے مقام پرمختلف کاروائیاں، تین کروڑ روپے مالیت کا غیرملکی سامان بر آمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کسٹمز کوئٹہ کی رکھنی کے مقام پر مختلف کاروائیاں، تین کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد کر لیا گیا، ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق کسٹمزکوئٹہ نے رکھنی کے مقام پر دو مختلف کاروائیاں کر تے ہوئے دوران تلا شی ٹرکوں سے 24000 کینز ایرانی،10 ہزار کلو گرام بادام، اور 7 یزار کلو گرام خشخاش برآمد کر کے بمعہ ٹرک قبضے میں لے لیا، ترجمان کے مطابق بر آمد شدہ سامان کی مالیت تقریباً 3 کروڑ روپے بنتی ہے، مزیدکا روائی جار ی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے