قلات،کےعلاقے نرمک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات کے علاقے نرمک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا لیویز ذرائع کے مطابق گز شتہ رات قلات کے علاقے سب تحصیل نرمک میں مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر ایک شخص شفیع محمد ولد محمد حسن قوم لہڑی سکنہ نرمک کو اسلح کے زور پر گھر سے باہر لے کر گئے اور کچھ فاصلے پر انہیں گولیوں کا نشانہ بنا یا جس سے شفیع محمد موقع پر جان کی بازی ہار گئے مقامی لیویز مزید تفتیش کررہی ہے