پاکستان کے عزم اور کردار کو سراہانہ قابل ستائش امر ہے، نور محمددمڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سینئر صوبائی وزیر خزانہ نور محمددمڑنے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے حالیہ اجلاس میں دہشت گردی میں مالیاتی معاونت روکنے سے متعلق پاکستان کے عزم اور کردار کو سراہانہ قابل ستائش امر ہے جس کی وجہ سے مستقبل قریب میں پاکستان خصوصا بلوچستان کے عوام کو مہنگائی کے دلدل سے نکالنے میں آسانی میسر ہوگی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس آن منی لانڈرنگ ایک عالمی ادارہ ہے جوامریکا،برطانیہ کینیڈا،فرانس، اٹلی، جرمنی اور جاپان کی ایما پر بنایا گیا ہے، ادارے کا مقصد ان ممالک پر نظر رکھنا اور اقتصادی پابندیاں عائد کرنا ہے جو دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں میں تعاون نہیں کرتے اور عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیے گئے ہیں  لیکن اس ضمن میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو  بھارت کے خلاف منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے پر کارروائی شروع کرے۔ کیونکہ بھارت منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کو مالی معاونت فراہم کرنے جیسے گھناونے جرائم کا مرتکب ہوا ہے جس کے ثبوت پاکستان عالمی سطح پر اقوام متحدہ کے اداروں کو پیش کر چکا ہے۔بھارت پاکستان کو نہ صرف امن و امان بلکہ مالی طور پر بھی نقصان پہنچا رہا ہے جو کہ ہمارے لیے تشویشناک بات ہے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو اس قسم کے جانبدارانہ اور متعصابانہ رویہ کے باعث نہ صرف پاکستان کی ساکھ متاثر ہورہی ہے بلکہ اس قسم کے رویہ کی وجہ سے ہماری معیشت کو بھی بھاری نقصان پہنچ رہا ہے، وزیر خزانہ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان جون 2018سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ پر ہے اور ہر آئندہ اجلاس میں پاکستان کو مانیٹرنگ لسٹ میں برقراررکھنے کا فیصلہ سنا دیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ پاکستان گرے لسٹ میں رہے گا، اس سارے عمل سے یہ بات بالکل واضح ہے کہ پاکستان کے دشمن ممالک فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو ایک ٹول (ہتھیار) کے طور پر استعمال کررہے ہیں اور پاکستان کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔ کیونکہ وہ اپنے مذموم مقاصد کے لیے پاکستان کو دباؤ میں رکھنا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے