سالانہ تاریخی میلہ صوبے میں زراعت کے فروغ میں اہمیت کا حامل ہے، میر اسد اللہ بلوچ

سبی (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ نے کہا ہے سالانہ سبی میلہ زراعت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے،سالانہ سبی میلہ مویشیاں و اسپاں کی کامیاب انعقاد کے باعث زراعت کا اسٹال زمینداروں اور شہریوں کی توجہ کا مرکز ہے میلہ میں زراعت کے اسٹالز میں عوام سمیت صوبہ بھر کے زمینداروں کوزرعی معلومات میں مدد گار ثابت ہورہا ہے انہوں نے سالانہ سبی میلہ کے موقع پر محکمہ زراعت کی جانب سے لگائے جانے والے آگہی و معلوماتی اسٹال زراعت کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر جنرل زراعت بلوچستان واجہ مسعود بلوچ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قبل ازین ڈی جی زراعت واجہ مسعود بلوچ نے صوبائی وزیر زراعت بلوچستان کو سبی میلے میں محکمہ زراعت کے لگائے جانے والے اسٹال کے حوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کی انہوں نے محکمہ ذراعت کی جانب سے لگانے جانے والے اسٹال میں پھل پھول زرعی اجناس کی پیداواری صلاحیت کے حوالے سے زمینداروں شہریوں کو آگہی کی فراہمی کے بارے میں بھی آگہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سیکرٹری محکمہ زراعت بلوچستان امید علی کھوکھر کی نگرانی میں سبی میلے کے موقع پر محکمہ زراعت اپنی ذمے داریاں احسن انداز سے سرانجام دیتے ہوئے عوام اور زمینداروں کو زراعت کی ترقی سمیت دیگر اموار پر آگہی فراہم کرنے میں مدد گارثابت ہورہا ہے صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ نے کہا کہ سبی کا سالانہ و تاریخی میلہ صوبے میں زراعت کے فروغ میں اہمیت کا حامل ہے زرعی و صنعتی نمائش میں زراعت کے اسٹالزکی اپنی ایک شناخت ہے جہاں لوگوں کے علاوہ ملک بھر سے آنے والے زمیندار دلچسپی لیتے ہیں اور انھیں زراعت کے بارے میں معلومات مہیا کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت سعید اللہ مری اور ان کی عملہ کی کارکردگی نمایاں نظر آرہا ہے جو قابل تعریف ہے۔ عوام اور زمینداروں کو زرعی پیدا وار کی آگہی کی فراہمی میں تمام وسائل بروئے کار لائیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے