دالبندین، ٹینکراور پک اپ میں تصادم، 2 افراد زخمی

دالبندین (ڈیلی گرین گوادر) دالبندین کے قریب بوزر اور پک اپ گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق دالبندین آر سی ڈی شاہراہ پر بوزر ٹرالر اور ایرانی پک اپ میں تصادم سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے لیے دالبندین پرنس فہد ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید متعلقہ انتظامیہ موقع پر پہنچ کر تحقیقات کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے